پیپلز پارٹی کی دیرینہ کارکن بیگم نصرت بھٹو کی قریبی ساتھی اور پیپلز ورکرز یونین پاکستان اسٹیل کی بانی صدر تاجدار صدیقی کی وفات پر گہرے رنج و غم اور دکھ کااظہار : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم میڈیا سیل سندھ کے انچارج سینیٹر سعید غنی اراکین حبیب الدین جنیدی،لطیف مغل، ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے پیپلز پارٹی کی دیرینہ کارکن بیگم نصرت بھٹو کی قریبی ساتھی اور پیپلز ورکرز یونین پاکستان اسٹیل کی بانی صدر تاجدار صدیقی کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم اور دکھ کااظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اورضیاء آمریت کے خاتمے کیلئے زبردست جدوجہد کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحومہ ایک زبردست منجھی ہوئی سیاسی کارکن تھیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ پاکستان اسٹیل مل میں پیپلز ورکرز یونین کی بنیاد رکھی اور سی بی اے منتخب ہوئیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔